ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا چوتھا ورک شاپ کلکتہ میں 19 فروری کو

ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا چوتھا ورک شاپ کلکتہ میں 19 فروری کو

Thu, 16 Feb 2017 20:00:42    S.O. News Service

نئی دہلی:۱۶؍فروری (ایس او نیوز/ پریس ریلیز) ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے مشرقی ہندوستان کے شہر کلکتہ میں ایک روزہ ورکشاپ بتاریخ 19؍فروری 2017، بوقت: 10بجے دن تا 4بجے شام، بمقام: ملی ایجوکیشن آرگنائزیشن کونار روڈ، کلکتہ منعقد کیا جارہا ہے۔اس بات کی اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اس ورکشاپ میں مشرقی ریاستوں اڑیسہ، بہار، ویسٹ بنگال، مالدہ، مرشدآباد، پرولیا اور ہوگلی کی خواتین مندوبات شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی زیر نگرانی یہ ورکشاپ منعقد ہوگا۔ مولانا پروفیسر شکیل احمد قاسمی صاحب بہار، مولانا محمد ابوطالب رحمانی صاحب رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کلکتہ، مولانا محمد شفیق قاسمی صاحب امام و خطیب مسجد ناخدا کلکتہ، محترمہ نورجہاں شکیل صاحبہ رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، محترمہ صبوحی عزیز صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، محترمہ ڈاکٹر نیلم غزالہ صاحبہ کلکتہ، محترمہ نادریہ پٹریہ ایڈوکیٹ، ڈاکٹر مہہ جبین ناز صاحبہ پٹنہ بہار اس ورکشاپ میں مخاطب کرینگے۔

ریلیز میں کنوینر ورکشاپ محترمہ عظمی عالم صاحبہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بورڈ نے دلچسپی رکھنے والی خواتین و طالبات سے گذارش کی ہے کہ فون نمبر 9339039770 پر رابطہ کرتے ہوئے اپنے نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔


Share: